مزید خبریں

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: واپڈا کی کامیابی

راولپنڈی( اسپورٹس ڈیسک ) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں جمعہ کے روز واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ایبٹ آباد میں پی ٹی وی اور کے آر ایل کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔ شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ غنی گلاس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39.3 اوورز میں 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسین طلعت نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رنز بنائے۔ آصف آفریدی اور محمد فائق نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ واپڈا نے 42 ویں اوور میں مطلوبہ اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ محمد فائق نے 9 چوکوں کی مدد سے77 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔