مزید خبریں

گوادر کرکٹ اکیڈمی بہترین کھلاڑی پیدا کرنے کی نرسری ہے، جاوید میانداد

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گوادر کرکٹ اکیڈمی گوادر کے صدر حاجی حنیف حسین کی لیجنڈری انٹرنیشنل بیٹر اور ہیرو آف شارجہ جاوید میانداد کے رہائش گاہ آمد۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے صدر حاجی حنیف حسین کی پاکستان کے سابق کپتان ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد سے ملاقات اور اس موقع پر حاجی حنیف حسین نے گوادر کرکٹ کے ماضی حال پر جاوید میانداد سے تفصیلی بات چیت کی اور جاوید میانداد کو گوادر آنے کی دعوت بھی دی جو لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ گوادر میں گوادر کرکٹ اکیڈمی گراس روٹ لیول ( انڈر 13′ 16 اور 19) میں بہت ہی خلوص اور پیشہ ور طریقے سے بچوں کو گروم اور مختلف ایکسپوڑر پروگرام کے اور انکے ٹیلنٹ میں مزید نکھارنے پر آپکی کاوشیں قابل تحسین ہیں آپ اپنے مشن پر بہترین انداز میں کام کررہے ہیں جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا بچوں کو بڑے دورانیے کے گیم اور مختلف کنڈیشنز پہ گوادر کرکٹ اکیڈمی کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ایسی طرح کی محنت سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر اکیڈمی کے چیئرمین عبدالحمید رشید کی محنت رائیگاں نہیں جائیگی انشاء اللہ گوادر کا ٹیلنٹ جو پہلے ہی یوسف ولی جیسے بہترین ٹیلنٹ کی شکل میں کوئٹہ ریجن کے پلیٹ فارم شاندار طریقے سے ابتداء کی اور اپنے پہلے ہی میچ جو یو بی ایل کمپلیکس کراچی میں کھیلنے گئے اور ٹاپ اسکورر بھی رہے جس میں کوئٹہ ریجن کے کوچ حمل وہاب کا بھی کردار رہا ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ مجھ سے جتنا ہوسکے گا گوادر کرکٹ اکیڈمی جیسے پلیٹ فارم کی سپورٹ کے لیے تیار ہوں اور وہ بہت جلد گوادر کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کرینگے۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی سے اپنی لازوال محبت و نیک خواہشات کا اظہار کے طور پر جاوید میانداد نے اپنے آٹو گرا ف پروفیشنل شرٹ گوادر کرکٹ اکیڈمی کو تحفے میں دی۔ صدر اکیڈمی کو اپنا آٹوگراف شرٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے بیحد خوشی ہورہی ہے کہ گوادر میں بھی ایک پروفیشنل اکیڈمی قائم ہے جو گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ اجاگر کررہی ہے گوادر اکیڈمی انتظامیہ کی دلی محنت و جوش و ولولہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے جو اپنے وسائل سے کرکٹ اکیڈمی کو چلا رہے ہیں پاکستان کے تمام کرکٹرز اور کاروباری شخصیات آگے آکر گوادر اکیڈمی کو سپورٹ کریں تاکہ گوادر کے بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں اور اس طرح سپورٹ سے کرکٹ کو فروغ اور بہترین دوستانہ ماحول کا قیام ممکن ہوسکے گا۔