مزید خبریں

پاکستان اور آذربائیجان پروازوں کا خیر مقدم کرتے ہیں

کراچی(کامرس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے؛ کیونکہ اس سے اقتصادی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس کی بنیاد کاروباری، تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون ہوگا۔ اس طرح آذربائیجان پاکستان کے لیے جغرافیائی قربت اور زمینی تجارتی راستوں کی دستیابی کی وجہ سے اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے بہت منافع بخش مارکیٹ پیش کرتا ہے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر Khazar Farhadovنے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا؛ تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بز نس ٹوبزنس اور پیپل ٹو پیپل مختلف سیکٹرز میں مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ معاشی سفارتکاری تجارتی سہولیات اور بہتر تجارتی مذاکرات کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کی رائے میں دونوں ممالک کے تجارتی اداروں اور چیمبرز آف کامرس کے ساتھ باقاعدہ ملاقاتوں کی صورت میں قریبی رابطہ کاری، تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔