مزید خبریں

پی ایس او نے نو ماہ کی مدت کیلئے گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی صف اول کی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) نے مالی سال 2024 کی نو ماہ کی مدت میں کارکردگی کے حوالے سے اپنے عزم اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں اپنی برتری کو برقرار رکھا۔ اس مدت کیلئے پی ایس او نے 13.4ارب روپے کے خالص منافع اور 28.5 روپے فی حصص کی آمدن کا اعلان کیا۔مذکورہ مدت کیلئے پی ایس او کی مجموعی فروخت 2.8 ٹریلین روپے رہی۔26 اپریل ، 2024کو ہونے والے اجلاس میں کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ نے 31مارچ، 2024کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کیلئے گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس مدت کیلئے گروپ کا خالص منافع16.6 ارب روپے اور آمدن35.5روپے فی حصص رہی ۔پٹرولیم سیکٹر میں نمایاں چیلنجز کے باوجود پی ایس او مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مستحکم رکھنے میں کامیاب رہی اور وائٹ آئل میں مارکیٹ شیئر1.3فیصدکے نمایاں اضافے کے ساتھ زیر تبصرہ مدت کے اختتام پر 52.4فیصد تک پہنچ گیااس نمو کی بنیادی وجہ گیسو لین کی فروخت میں 2.1 فیصد اضافہ تھا، جس سے گیسولین کامارکیٹ شیئر مالی سال 24ء کے پہلے نو مہینوں میں 46.4فیصد تک پہنچ گیا،دوسری جانب کمپنی نے ڈیزل کی فروخت میں اپنے قدم مضبوطی سے جمائے رکھے۔