مزید خبریں

محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink)۔ نے ملاقات کی جس میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور آئندہ سال نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔