مزید خبریں

حب ریلی کیلیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، دلچسپ و مشکل ٹریک تیار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) حب ریلی کا 11 واں ایڈیشن کا میلہ اتوار کو بلوچستان کے علاقے حب میں سجے گا جس کیلئے ڈرائیورز نے ٹریک کی ریکی شروع کردی۔ 11ویں حب ریلی کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی جس کیلئے 51 کلومیٹر پر مشتمل دلچسپ و مشکل ٹریک بنایا گیا ہے۔ حب ریلی کا 11 واں ایڈیشن کا میلہ اتوار کو بلوچستان کے علاقے حب میں سجے گا جس کیلئے ڈرائیورز نے ٹریک کی ریکی شروع کردی ہے۔