مزید خبریں

نائیجیریا میں تیز بارش سے جیل کی دیوار گرگئی‘100سے زائد قیدی فرار

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں تیز بارش کے باعث جیل کی دیوار گر نے سے 100 سے زائد قیدی موقع پاکر فرار ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق تیز بارش کے بعد رات گئے ابوجا کے قریب سلیجا جیل کی دیوار گرگئی جس کے بعد 118 قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے جاری رہنے والی بارش سے جیل کی دیوار اور اطراف کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ حکام فرار ہونے والے قیدیوں کو تلاش کررہے ہیں اور اب تک 10 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لیا جاچکا ہے۔حکام نے عوام کو بھی ہدایت کی ہے کہ قیدیوں کے فرار سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔