مزید خبریں

اقوام متحدہ کے امن مشن کی کانگو سے انخلا کی تیاری

کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے افریقی ملک جمہوریہ کانگو سے اپنے امن مشن کے انخلا کا فیصلہ کرلیا،جس کے بعد فوج نے واپسی کی تیاری شروع کردی۔ امن مشن نے 2دہائیوں سے زیادہ عرصے تک باغیوں کے خلاف لڑائی میں مدد کی ،تاہم عوام کی جانب سے انخلا کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا،جس کے بعد ایک اہم اڈے کو بند کر دیاگیا۔