مزید خبریں

جبوتی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 24افراد ہلاک

جبوتی (انٹرنیشنل ڈیسک) جبوتی کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے باعث 24افراد ہلاک ہوگئے۔ حالیہ حادثہ اوباک قصبے کے قریب پیش آیا،جس میں بچوں سمیت 77 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی۔اقوام متحدہ نے کہا کہ رواں سال یمن سے افریقی ملک واپس آنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔