مزید خبریں

تنزانیہ : بارش، سیلاب اور تودے گرنے سے 155 افراد ہلاک

ڈوڈوما (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک تنزانیہ میں طوفانی بارش کے نتیجے میں سیلاب اور تودے گرنے سے 155 افراد ہلاک ہو گئے۔خبررساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے وزیراعظم نے تصدیق کی کہ ملک میں حالیہ بارش کے باعث مختلف واقعات میں بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت 155 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ تنزانیہ اور مشرقی افریقا کے دیگر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے باعث انتہائی خطرے سے دوچار ہیں اور موجودہ برسات کے موسم کے دوران معمول سے زیادہ بارش کی زد میں ہے۔حکام کے مطابق بارش سے 51 ہزار سے زیادہ گھر اور 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں 155 ہلاک اور 236 زخمی ہوئے ہیں۔ تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما میں پارلیمان کو بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ہونے والی شدید بارش نے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب کینیا میں بھی موسلادھاار بارش اور تودے گرنے سے درجنوں اموات کی اطلاع ہے۔مارچ میں موسم برسات شروع ہونے کے بعد سے کینیا میں تقریباً 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفانی بارش کے بعد سیلاب کے باعث شہر میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے، سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے اور کئی مکانات زیر آب آگئے۔