مزید خبریں

مریم نواز وزیراعلیٰ سے پولیس افسر بن گئیں

لاہور(آن لائن)چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آو¿ٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پولیس وردی میں ملبوس ہو کر پریڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پولیس افسران میں انعامات تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ میں 530 خواتین شریک ہیں، پولیس میں خواتین اہلکاروں کو ڈیوٹی پر دیکھ کر خوشی ہوئی، آج پہلی بار یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا یہ کتنی بڑی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار ہیں، پولیس میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں ، لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں۔ مظلوم کی دادرسی کریں اور ظالم کو انجام تک پہنچائیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے دل میں انتقام کا کوئی جذبہ نہیں، وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر کسی کے خلاف فیصلہ کرنا ہو تو دل پر پتھر رکھ کر کرتی ہوں، وزیراعلیٰ کی کرسی میرے لیے آسان نہیں تھی، مجھے یہاں آگ کا دریا عبور کر کے پہنچنا پڑا، کرسی اللہ نے مجھے عطا کی ہے، خود کو ثابت کرنا پڑا۔