مزید خبریں

ضمنی الیکشن، دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف اپیل پر دلائل طلب

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے ضمنی الیکشن کے لیے مختلف شہروں میں دفعہ 144
نافذ کی، حکومت کا دفعہ 144نافذ کرنے کا عمل غیرقانونی قرار دیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نئی درخواست ہے کہ کیس کو 2 رکنی بنچ کے لیے منظور کیا جائے۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔