مزید خبریں

حیدرآباد: پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنیاری پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ،پنیاری پولیس کا دوران گشت لیاقت پل روڈ کے قریب اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ پیش آیا ،پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل پر سوار مشکوک اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ملزمان نے پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی پنیاری پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم موقع پر زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوگیا جبکہ ملزم کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا گرفتار زخمی ملزم کی شناخت احمد عرف ببلو قریشی کے نام سے ہوئی
پولیس کی جانب سے ضابطہ کی کارروائی عملی میں لائی جارہی ہے جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلےے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔