مزید خبریں

ایران سے معاہدوں پر امریکی دھمکی کو خطر میں نہ لایا جائے،ابوالخیر زبیر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے اعزازمیں اسلام آباد اور سی ایم ہاﺅس کراچی کے استقبالیہ تقریبات میں میں شرکت کے بعد واپس حیدرآباد پہنچنے پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی صدر کا پاکستانی دورہ توقعات سے زیادہ کامیاب رہا دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلےے جو معاہدے ہوئے ہیں ان سے دونوں ممالک کے درمیان محبت بھرے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا اور اقتصادی طور پر ملک کوبے حد فوائد حاصل ہونگے ان معاہدوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں امریکا کی طرف سے جو دھمکیاں دی جارہی ہیں اس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ہمیں یہ خدشہ ہے کہ ہمارے جن حکمرانوں نے ایرانی صدر کی آمد پر ائرپورٹ سے ان کی رہائشگاہ تک ایک بھی جھنڈانہ لگا کر امریکا کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، وہ شاید ان معاہدوں پربھی عمل نہ کر کے ملک کو اسی طرح نقصان پہنچائیں گے جس طرح آج تک گیس فراہمی کے منصوبہ پر عمل نہ کر کے ملک کو نقصان سے دوچار کیا گیا ہے، سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے ایرانی صدر کا جس والہانہ انداز سے استقبال کیا ہے اس پر ہم ان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے کہیں گے کہ وہ وفاقی حکومت پر دبا ﺅڈالیں کہ ہمارا پاکستان ایک آزاد اور خورمختار ملک ہے اور ہمیں اپنے ملک کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئے اگر سابقہ گیس کے اور موجود معاہدوں کیساتھ ساتھ بجلی کے معاہدے بھی کرلئے جائیں تو ملک میں نہ صرف مہنگائی کے طوفان سے نجات مل جائے گی بلکہ اقتصادی بحران سے بھی ملک نکل جائے گاآئی ایم ایف کے قرض سے نہیں بلکہ ان معاہدوں پر عمل سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ امریکا کی طرف سے ایران پر پابندیوں کے باوجود چین اور بھارت کے ایران سے کئی معاہدے موجود ہیں اوروہ امریکی پابندیوں کی پروا ہ کیے بغیر ان معاہدوں کے ذریعے اپنے ممالک کیلےے بے پناہ فوائد حاصل کررہے ہیں تو ہم کیوں نہیں کرسکتے۔
ابوالخیر