مزید خبریں

ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، ضیاالدین شیخ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے نومنتخب صدر ضیا الدین شیخ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی حیدرآباد کے ضلعی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں تحریک لبیک پاکستان کی صوبائی و ضلعی قیادت نے ان کا شاندار استقبال کیااور انہیں ٹی ایل پی کی ضلعی قیادت اور ٹی ایل پی لائرز ونگ کی جانب سے ہار پہنائے اور اجرک کے تحاف پیش کیے، اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ضیا الدین شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان شا اللہ ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ ظلم کے خلاف اور حق و سچ کے لیے آواز بلند
ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحریک لبیک پاکستان کے شکر گذار ہیں جنہوں نے الیکشن میں اپنی بھر پور حمایت سے ہماری کامیابی کو یقینی بنایا ۔اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی رہنما سلیمان سروری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کا حمایت یافتہ امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوا اور بار کے صدارتی عہدے پر فائز ہوا ،امید ہے کہ ضیا الدین شیخ ایڈووکیٹ وکلاءکی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ بار کے پلیٹ فارم کو ہمیشہ بلا تفریق ظلم و زیادتی کے خاتمہ کے لیے استعمال کریں گے۔ تقریب سے ٹی ایل پی کے ضلعی امیر حافظ ذیشان ربانی نے بھی خطاب کیا۔