مزید خبریں

بھٹ شاہ: ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا الخدمت کے تعلیمی ادارے آغوش کا دورہ

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے نیشنل ہائی وے پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے یتیم بچوں کی تعلیم کے لیے قائم کیے گئے تعلیمی ادارے آغوش کا دورہ کیا، بچوں سے ملاقات کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مٹیاری رفیق جمالی، آغوش کے پرنسپل ارشد جاوید، آغوش کے ایڈمنسٹریٹر طحہٰ اور دیگر حکام موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے ادارے میں تعلیمی ماحول، غیر نصابی سرگرمیوں، ہاسٹل اور کھانے پینے کی سہولیات اور صفائی ستھرائی کو سراہتے ہوئے بچوں کی فنی صلاحیتوں، ہنرمند تربیت اور دیگر ضروریات کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔