مزید خبریں

ٹنڈوآدم : اسد اللہ بھٹو کی علامہ میاں حمادی کے انتقال پر بیٹوں سے تعزیت

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ کے امیر ممتاز عالم دین مجاہد ختم نبوت علامہ احمد میاں حمادی کے انتقال پر مرکزی جامع مسجد ختم نبوت پہنچ کر ان کے بیٹوں علامہ راشد مدنی، مولانا زاہد حجازی، مولانا نظیر حیسن سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری، نائب امیر مشتاق احمد عادل، مقامی امیر عبدالستار انصاری، نائب امیر مقام حاجی نور حسن، عمران عزیز غوری اور فیصل عزیز غوری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔