مزید خبریں

ڈگری : سرکاری اسکول میں کرپشن ڈائریکٹر ایجوکیشن میرپور خاص کا نوٹس

ڈگری (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈگری کی ہیڈ مسٹریس اور اسٹاف کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کا ڈائریکٹر ایجوکیشن میرپور خاص نے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آفس میرپور خاص کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈگری میں ہونے والی کرپشن کی خبریں اخبارات میں شائع ہونے کے بعد ڈائریکٹر ایجوکیشن میرپور خاص کی جانب سے انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں انکوائری ٹیم گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں طالبات سے انرولمنٹ فیس 50 روپے کے بجائے فنکشن کے نام پر 400 روپے فی طالبہ سے وصول کرنے کی خبروں کے حوالے سے انکوائری اور معلومات حاصل کرے گی۔