مزید خبریں

وزیر تعلیم بلوچستان نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ درانی نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی۔ اس بات کا فیصلہ ضلعی تعلیمی افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران کی جانب سے صوبے میں تعلیمی شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اکیس ویں صدی میں بھی بلوچستان کے اسکولز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، بچوں کی تعلیم میں کوتائی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، جو کام نہیں کرے گا، وہ خود کو فارغ سمجھے،جو اچھا کام کرے گا، ان کی حوصلہ افزائی کریں گے،ہمارا مستقبل پڑھا لکھا بلوچستان ہے۔