مزید خبریں

سکھر: عدالت کا کاشتکاروں کو گندم کی بوریاں فراہم کرنے کا حکم

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے کسانوں کو تباہ کیا، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی جانب سے کسانوں کو گندم کے تھیلے فراہم نہ کرنے پر افسران کو گرفتار کرنے کی تنبیہ، سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ سکھر نے محکمہ خوراک سندھ کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسانوں کو گندم کے تھیلے فراہم نہ کیے گئے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا، کسانوں کو گندم کے تھیلے نہ ملنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں درخواست دائر کر دی گئی، کاشتکاروں نے اپنی درخواستوں میں الزام لگایا کہ بااثر زمیندار گندم کی بوریاں دے کر رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان عبدالکریم میمن اور جسٹس محمد عبدالرحمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے درخواستوں پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد محکمہ خوراک سندھ کے حکام کو آج 11 بجے تک کاشتکاروں کو گندم کی بوریاں فراہم کرنے کا حکم دیا، بصورت دیگر گرفتاری کا حکم دے دیا، گندم کی فصل منڈی میں پہنچنے کے لیے تیار ہے لیکن کسانوں کو گندم کے تھیلے ملنے میں مشکلات کا سامنا ھے، 20 مارچ کو سندھ کابینہ نے گندم کی خریداری کا ہدف 900,000 ٹن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ناصر شاہ، سردار شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، ضیا لنجار، محمد بخش مہر، حاجی علی حسن زرداری، ذوالفقار شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔