مزید خبریں

کندھکوٹ : اسکول پر مسلح افراد کا حملہ استاد اور ان کے بچوں کے اغوا کی کوشش

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) تنگوانی کے حرا پبلک اسکول میں مسلح افراد کا حملہ، اسکول کے مالک منصور بلوچ پر تشدد ان کے بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش۔ اسکول میں تعینات اساتذہ کی مزاحمت اور تنگوانی تھانے پر اطلاع دینے پر مسلح افراد کی فرار ہو نے کی کوشش، پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مسلح افراد مجھ سے بھتا مانگتے ہیں، نہ دینے پر انہوں نے اسکول پر حملہ کر دیا۔ منصور بلوچ نے کہا کہ حرا پبلک اسکول کا مالک اور بچوں کو تعلیم دینے کے لیے کوشاں ہوں۔ اسکول پر ہونے والے حملے کی وجہ سے بچے ڈر گئے ہیں۔ انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اسکول میں سیکورٹی دے کر مسلح افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔