مزید خبریں

کھپرو : لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک جا پہنچا

کھپرو (نمائندہ جسارت) واپڈا کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک جا پہنچا، کاروباری طبقہ اور شہری آبادی پریشان۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ شہر میں 12 سے 14 گھنٹے، دیہات میں 16 سے 18 گھنٹے تک جا پہنچا، شہری اور کاروباری طبقہ شدید پریشان ہے۔ شہری نے بتایا ہر ماہ بھاری بھرکم بل بھیج دیتے ہیں جبکہ لائٹ ٹائم پر نہیں کھولتے، اتنا پریشان کر دیا ہے، ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا، پہلے جیسے حالات نہیں، پہلے جیسا کاروبار نہیں، بل ہر ماہ زیادہ آ جاتے ہیں، ہر ماہ 5 روپے کبھی 4 روپے تو کبھی 3 روپے اضافہ کر دیا جاتا ہے، 200 یونٹ کا بل بھی 7 ہزار روپے آجاتا ہے، بے تحاشا ٹیکس لگائے جاتے ہیں، جبکہ آمدنی اتنی ہے نہیں، موجودہ حکومت نے وعدے تو بہت کیے تھے، 200 یونٹ فری دیں گے، 300 یونٹ فری دیں گے، ہمیں لائٹ تو فری نہیں دی، مزید ریٹ بڑھا دیے ہیں، آئے روز نئے ٹیکس لگ جاتے ہیں، گرمی آتے ہی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھا دی گئی۔ خدارا رحم کرو عوام پر ریلیف فراہم کریں۔ کھپرو گرڈ انچارج کال اٹینڈ نہیں کرتے، ایس ڈی او بھی کوئی نوٹس نہیں لیتے، افسران فوری نوٹس لیں اور نہ اہل ملازم برطرف کریں۔