مزید خبریں

سجاول : گٹکا فروشوں، جواریوں اور روپوش ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائیاں

سجاول (نمائندہ جسارت) تھانہ بٹھورو، ایس ایچ او بٹھورو میر محمد گاڈھی کی دوران چیکنگ بٹھو روڈ جتوئی سم نالی کے قریب کامیاب کارروائی، گٹکا میٹریل و گٹکا سپلائر ملزمان ملک جت ایک سوزوکی پک اپ، 32 کلو گرام سپاری اور 500 گٹکوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ سجاول ایس ایچ او سجاول، سجاد علی جمالی کی دوران چیکنگ، سجاول بدین روڈ گرین سٹی اسٹاپ کے قریب کامیاب کارروائی، گٹکا میٹریل و گٹکا فروش ملزم اعظم ولد محمد اسلم میمن، 15 کلو کتھا، 1000 گٹکے اور 5 کلو گٹکے میں استعمال کاغذ و پنی سمیت گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے، تھانہ چوھڑ جمالی ایس ایچ او چوھڑ قربان علی قمبرانی کی مخفی اطلاع پر گاؤں مراد علی مرگل میں جوا کے ٹھکانے پر چھاپا مار کارروائی، 4، جواری گرفتار، 52 پتے تاش اور 2000 روپے کیش برآمدکرکے گرفتار جواریوں میں غلام رسول ماکرو، الھجڑیو جھولائی، محمد سوموار جھولائی اور کاشف علی میمن شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درجکرلیا گیا ہے دوسری کاروائی میں ایس ایچ او چوھڑ، قربان علی قمبرانی کی دوران گشت چاند رائیس مل گیٹ کے قریب گٹکا فروش کیبن پر چھاپا مار کارروائی، گٹکا فروش کے کئبن مالک ماموں خاصخیلی، 1000 گٹکوں سمیت گرفتار۔ مقدمہ درج، انچارج بارن آباد پوسٹ، غلام مصطفی سولنگی کی مخفی اطلاع پر شاہ کپور نالی کے قریب چھاپا مار کارروائی کرکے مقدمے میں روپوش ملزم آصف ولد چاکر رند کو گرفتار کرلیا۔