مزید خبریں

صدر مملکت سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات کی، آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے پاک آسٹریلیا تعلقات سے متعلق آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے کان کنی اور معدنیا ت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں زراعت، زرعی آلات اور دیگر آلات کی تیاری میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں ۔