مزید خبریں

عدالت عظمیٰ، اسپیکر بلوچستان کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کا اسپیکر کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کردیا۔ جسٹس امین
الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے پی بی 51 چمن کے 12پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قراردیدیا،عدالت نے تمام امیدواروں کی رضا مندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا،الیکشن کمیشن نے 12پولنگ اسٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظرانداز کردیاالیکشن کمیشن نے نہ تو انکوائری کی نہ ہی کوئی اصول دیکھا ،جسٹس امین الدین نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10روز میں فیصلہ کرے.۔