مزید خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی توقع

اسلام آباد(آن لائن) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگئی جس کی وجہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا
ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک گرگئی،پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔