مزید خبریں

اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ،وزیراعظم

ایبٹ آباد(خبرایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔انہوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سول و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کے لیے شہدا پیکیج کا اعلان کردیا۔کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اسمگلروں کی طرف سے دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے سید حسنین علی ترمذی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ، اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ خیبرپختونخوا، پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں ، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اسمگلروں کا قلع قمع کریں، معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کا خاتمہ کر کے عوام کے اربوں ڈالر بچائیں گے۔انہوں نے یہ بھیکہ پنجاب میں ہم نے جو شہدا پیکیج بنایا تھا اس پر وفاق میں بھی عمل کیا جائے گا،ہر شہید کی بیوہ اور بچوں کے لییایک مفت گھر فراہم کیا جائے گا، نقد امداد بھی دی جائے گی، ان واقعات میں جو سپاہی شہید ہوئے ان کے لواحقین کو ایک ، ایک کروڑ روپے کی نقد امداد دی جائے گی، اس کے علاوہ ایک کروڑ 35 لاکھ روپے گھر کی قیمت فراہم کی جائے گی، یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ گھر خریدیں یا نہ خریدیں، بچوں کے لیے تعلیم اور علاج کی سہولت مفت ہوگی۔