مزید خبریں

بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے، فتنہ پارٹی کے چمچے کڑچھے جعلی بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم اور پمز اسپتال کی ٹیمیں واضح کہہ چکے ہیں کہ بشریٰ بی بی مکمل فٹ ہیں۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کیا بشریٰ بی بی سے روزانہ بنی گالہ میں چار سو میٹر دوڑ لگوائی جائے تب ان کو مکمل صحت یابی کا یقین ہوگا؟ بشریٰ بی بی کو واقعی لگتا ہے کہ ان کو زہر دیا گیاتھا تو پھر بلڈ ٹیسٹ دینے سے راہ فرار اختیار کیوں کی؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت فتنہ پارٹی کا بیانیہ انتشار اور افراتفری پھیلانا ہے۔ جب ان کے پاس کوئی کارڈ نہیں ہوتا تو ’’مظلومیت کارڈ‘‘لے کر سامنے آجاتے ہیں۔ پاکستان کے عوام 9 مئی کوآپ کا بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی ڈائری ان کے پاس نہیں، اس لیے موکلات پریشان ہیںکیونکہ تمام موکلات اس ڈائری میں قید تھے، جو اب ان کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔