مزید خبریں

مراد علی شاہ کی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھایا۔وزیر اعلی سندھ نے وزارت بجلی کے زیر استعمال حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے غریب عوام پریشان ہیں، ان کو حیسکو اور سیپکو کی نااہلی پر نہیں چھوڑ سکتے۔ملاقات میں وفاقی وزیر توانائی نے لائن لاسز اور نان پیمنٹ کے ایشوز اٹھائے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے، صوبائی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔فریقین میں اتفاق ہوا کہ کمیٹیوں سے واپڈا اور صارفین کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ملاقات میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔