مزید خبریں

بدین یونیورسٹی آف سندھ لاڑ میں 4 روزہ سالانہ اسپورٹس گالا اختتام

بدین ( محمد علی بلیدی ) یونیورسٹی آف سندھ لاڑ کیمپس بدین میں4 روزہ سالانہ اسپورٹس گالا اختتام کو پہنچ گیا اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بدین عبدالفتاح ہلیو نے لاڑ کیمپس بدین میں ہونے والے ہم نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صبر و تحمل، برداشت، منصوبہ بندی، حکمت عملی، یقین، ہمت اور برداشت کو جنم دیتے ہیں یہ فرد میں برداشت، ٹیم ورک اور فیصلہ سازی پیدا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ کھیل ہمیں تحمل رواداری اور برداشت کے جذبہ سے روشناس کرواتے ہیں۔ طلبہ میں کھیلوں کا فروغ سماجی شعور کی بیداری کی جانب نہایت اہم قدم ہے۔