مزید خبریں

صابر اسپورٹس فٹبال کلب اور صابر یوتھ فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں میں کٹس کی تقسیم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) صابر اسپورٹس فٹبال اکیڈمی اور صابر اسپورٹس فٹبال کلب کے ڈائریکٹر نثار اسرار کی کاوشوں سے تمام کھلاڑیوں کو مکمل کٹس کا تحفہ دیا گیا اس سلسلہ میں گزشتہ شب صابر اسپورٹس فٹبال اکیڈمی کمپلیکس غریب شاہ لیاری میں ایک پروقار تقریب میں کلب کے روح رواں محمد شریف جنتی چیئرمین محمد شریف بلوچ خزانچی ناصر سفر اور لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کے سابق چیئرمین حاجی رمضان فریدی کے ہاتھوں کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر صابر اسپورٹس فٹبال کلب اور یوتھ کے کوچ میر محسن رضا ؛ علی رضا ؛ محمد علی آشاری ؛ محمد رفیق عباسی ؛ محمد عباس اور محمد ثیث کے علاؤہ علاقہ معززین اور سپورٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔