مزید خبریں

پی ایف ایف فٹسال قومی کپ: افتتاحی روز 18میچوں کا فیصلہ ہوگیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی کے لیجنڈز ایرینا میں پی ایف ایف فٹسال قومی کپ کے آخری مرحلے میں پہلے روز 18 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ گروپ اے کے پہلے میچ میں عبدل ایف سی نے ایم ای ایس ایف سی کو 6-2 سے شکست دی۔ دوسرے مقابلے میں بلوچ یوتھ ایف سی نے غریب شاہ یونین ایف سی کو 3-2 سے ہرایا۔ تیسرا میچ عبدل ایف سی اور غریب شاہ یونین ایف سی کے درمیان کھیلا گیا جس میں عبدل ایف سی نے ایک مرتبہ پھر 5-3 سے فتح اپنے نام کی۔ چوتھے مقابلے میں ایم ای ایس ایف سی نے بلوچ یوتھ کو 6-2 سے شکست دی۔ گروپ اے کے 5ویں میچ میں ایم ای ایس ایف سی نے غریب شاہ یونین ایف سی کو 4-0 سے شکست دی۔ گروپ اے کے آخری میچ میں عبدل ایف سی نے بلوچ یوتھ کو 7-2 سے شکست دی۔ گروپ اے سے عبدل ایف سی اور ایم ای ایس ایف سی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ گروپ بی کے پہلے میچ میں ایٹن ایف سی نے الادین ایف سی کو 6-0 سے زیر کیا۔