مزید خبریں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع

کراچی (کامرس رپورٹر) امرکزی بینک کے مطابق مارچ 2024 میں 11 ہزار 91 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے، مارچ تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی کل تعداد 6 لاکھ 79 ہزار 792 ہوچکی ہے۔ستمبر 2020 سے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے شروع کی گئی اسکیم میں 44 مہینوں میں اوسطاً ماہانہ 15 ہزار 450 کھاتے کھولے گئے۔مارچ میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر نکالے گئے جبکہ 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن کھاتوں میں مارچ 2024 تک 7 ارب 66 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ۔