مزید خبریں

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 429 روپیبڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار905 روپیہوگئی ہے۔عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر بڑھ کر 2302 ڈالر فی اونس ہے۔