مزید خبریں

مشینری کی درآمدات پر5.854 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مشینیری گروپ کی درآمدات پر5.854 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینیری گروپ کی درآمدات کاحجم 4.493 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اعداد وشمارکے مطابق مارچ میں مشینیری گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر139.62 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مارچ 2024 میں مشینیری گروپ کی درآمدات پر811.86 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال مارچ میں 338.81 ملین ڈالرتھا۔