مزید خبریں

امریکا پولینڈ اور نیدرلینڈز کو جدید کروز میزائل فراہم کرے گا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے پولینڈ اور نیدرلینڈز کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہیورپی ممالک کیلیے کروز میزائلوں کا بل منظور ہو گیا ہے۔ یہ میزائل اینٹی ریڈی ایشن ہیں اور ان کی مسافت بھی سابقہ ورژن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔پولینڈ نے 2.1ارب ڈالر کے 360 اینٹی راڈار میزائلوں اور نیدرلینڈز نے 70کروڑ ڈالر کے 265 میزائلوں کا مطالبہ کیا ہے۔