مزید خبریں

گلشن اقبال ٹاؤن کے وسائل میں اضافے کے لیے اجلاس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ٹاؤنز کے وسائل میں اضافے کیلئے گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کی صدارت میں افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میونسپل کمشنر جاوید کلوڑ سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ردا اور فوکل پرسن حیدر مغل کے علاوہ تمام متعلقہ محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ لوکل ٹیکسز اینڈ ریکوری، محکمہ ایڈورٹائزمنٹ ، محکمہ چارجڈ پارکنگ ،بی اینڈ آر و دیگر لوکل ٹیکسز کے محکمہ جات نے ٹاؤن کے قیام کے بعد سے لوکل گورئمنٹ کی ٹیم کو بریفنگ دی اور تمام ریکارڈ بمہ ڈیٹا فراہم کیا، جبکہ لوکل ٹیکسز میں اضافے کے حوالیسے بھی مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر کہا کہ دیگر اداروں کی جانب سے گلشن اقبال ٹاؤن سے لوکل ٹیکسز وصولی کا عمل جاری ہے جو کہ سراسر عدلیہ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے ،وسائل میں اضافے کیلئے بارہا متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کئے جس کے مطلوبہ نتائج نہیں مل سکے جبکہ اس ضمن میں قرار داد کے ذریعے بھی وسائل میں اضافے کیلئے نکات زیر غور ہیں جو لوکل ٹیکسز میں اضافے کیلئے موثر ثابت ہونگے اگر وسائل ہوں تو مسائل حل کرنے میں معاونت حاصل ہوگی جوکہ ٹاون کی اشد ضرورت ہے۔