مزید خبریں

وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کا امتحانی مراکز کا دورہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری کا امتحانی مراکز کا دورہ، امتحانی مراکز پرطلبا و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا، اس موقع پروائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری نے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ذہین طلبا و طالبات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، طلبا و طالبات اپنے پیپرز کی تیاری محنت اور لگن سے کریں، انہوں کہا کہ طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی صلاحیتوں کو اْجاگر کرنے میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، اسحاق تیموری نے اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری بھر پور انداز میں پوری کریں۔ اسکول پرنسپل نے وائس چیئرمین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سالانہ امتحان سینٹر لائز میٹرک بورڈ کے طریقہ کار کے مطابق ایک ہی شفٹ میں لئے جارہے ہیں۔ میٹرک بورڈ کی طرح لیاقت آباد میں بھی ایکسٹرنل سی سی او کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر فرید رضا, ایڈمنسٹریٹیو آفیسر اویس شمیم اور اکیڈمک انچارج عبدالوحید بھی موجود تھے۔