مزید خبریں

امیگریشن حکام نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن نے جعلی سفری دستاویزات پر گنی جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کردیا ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان پاکستانی پاسپورٹ پر گنی جا رہے تھے جن پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ملزمان محمد حنیف، عبدالغفار اور محمد عیسیٰ کا تعلق جھنگ سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹ سے ویزے حاصل کئے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔