مزید خبریں

آئی جی کی زیرصدارت 15 ایمرجنسی سے متعلق اجلاس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت مددگار-15ایمرجنسی اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا ۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں میں سی پی ایل سی سربراہ ذبیرحبیب،ڈی آئی جیزسی ٹی ڈی، ہیڈکواٹر،کرائم اینڈانویسٹی گیشن،آئی ٹی،ٹریفک ، اسٹبلشمنٹ، فنانس اور دیگرپولیس افسران شریک ہو ئے ۔اجلاس میں مددگار15ایمرجنسی کمپلینٹ اینڈرسپوسنس سسٹم کومزیدبہتربنانے کے حوالیسے تجاویزطلب کی گئیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ مددگار 15ایمرجنسی سروس کو بہتربنانے کے لیے رسپانس ٹائم کو مزیدکم کرنے کی ضرورت ہے۔اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بنائی جائے۔