مزید خبریں

بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ پختونخوا کی ملاقات‘کابینہ توسیع کا فیصلہ

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کی3گھنٹے طویل ملاقات میں توسیع پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں مزید مشیر اور ٹیکنوکریٹس لینے پر بانی پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیا گیا، ملاقات
میں صوبے کے وسائل بہتر بنانے، گڈگورننس، کرپشن کے خاتمے کیلئے قانون سازی پر بھی اعتماد میں لیا گیا، سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کی کامیابی سے مخصوص نشستوں میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی،مخصوص نشستیں نہ دینے کیلئے الیکشن کمیشن کے پاس اب کوئی جواز باقی نہیں رہا،: مخصوص نشستوں کا مسئلہ حل ہوتے ہی صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔