مزید خبریں

فضل الرحمن نام بتائیں کس نے اسمبلی بیچی اور خریدی‘فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا صاحب نام بتائیں کس نے اسمبلی بیچی، کس نے خریدی،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے،وزیراعلیٰ اسپیکر سے غیر آئینی، غیر قانونی کام کرانا چاہتے ہیں، حلف لینا وزیراعلیٰ کا نہیں بلکہ اسپیکر خیبر پختونخوا کا کام ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ محا ذ آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی، مولانا فضل الرحمن کے بیان سے عوام کی تذلیل ہوئی، عوام نے مولانا فضل الرحمن کو مسترد کیا ہے تو وہ اس کا بدلہ جمہوریت سے نہ لیں۔