مزید خبریں

ڈچ اداکار ڈونی رول ونک نے اسلام قبول کرلیا

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک)نیدرلینڈکے کے معروف اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈونی رول وِنک دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے، انہوں نے ایک مقامی مسجد میں کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام کو قبول کرلیا۔سوشل میڈیا پر متاثر کن عوامی شخصیت اور ماڈل کے طور پر پہچانے جانے والے ڈونی کو انسٹاگرام پر ایک وائرل وڈیو میں مسجد کے اندر کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکار اور گلوکار ڈونی رولونک نے جمعہ19 اپریل کو ایک مقامی مسجد میں مائیک پر کلمہ شہادت پڑھ کرباقاعدہ اسلام قبول کیا جس کی وڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی۔