مزید خبریں

یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط ،مالیکشن میں مبینہ دھاندلی کا نوٹس لینے کی اپیل

لاہور (نمائندہ جسارت) ڈاکٹر یاسمین راشد نے انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ مکمل طور پر دفن کر دیا گیا، 8 فروری کو ان کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے اتنا ظلم ہونے کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا، (ن) لیگ نے مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنائی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم
کریں گے، الیکشن کمیشن شریفوں کی باندی بنی ہواہے، نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی نہ بیرون ملک، چیف جسٹس پاکستان انتخابات میں دھاندلی کا نوٹس لیں۔