مزید خبریں

الخدمت100فلسطینی طلبہ کو مفت تعلیم ورہائش فراہم کریگی

لاہور (نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا غزہ ریلیف مشن جاری،100فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں اسکالرشپ فراہم کی جائے گی ، نجی یونیورسٹی اور فلسطینی سفارتخانے کے اشتراک سے مفت ہائرایجوکیشن،رہائش ودیگرسہولیات کی فراہم کی جائیں گی۔وفاقی دارالحکومت کے یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ پر وقارتقریب کے موقع پر صدرالخدمت پروفیسر
ڈاکٹرحفیظ الرحمن،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر انیس احمداور فلسطینی سفیراحمد جواد ربیع نے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے، چانسلرحسن محمدخان،مرکزی سیکرٹری الخدمت سیدوقاص جعفری،ڈائریکٹرایجوکیشن ڈاکٹر احمدجبران بلوچ سمیت فیکلٹی ممبران اورمعززین تقریب میں شریک ہوئے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق فلسطینی سفارت خانہ 100 طلبہ کو پاکستان لائے گا جہاں نجی یونیورسٹی اِن طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرے گی جبکہ الخدمت طلبہ کے لیے رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام کرے گی۔