مزید خبریں

خیرپور،حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ منانے کیلیے آگاہی واک کااہتمام

خیرپور (جسارت نیوز) محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ خیرپور کی جانب سے حفاظتی ٹیکوں کے ہفتے کو بھرپور طریقے سے منانے کے سلسلے میں آگاہی واک سوک سینٹر تا پریس کلب تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر لغاری، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالقادر بھٹو کی قیادت میں نکالی گئی واک میں ڈسٹرکٹ منیجر عرفان پھلپوٹو، محمد عمران سیال، ڈاکٹر شاہد خاصخیلی، ڈاکٹر کنول گاجانی۔ ڈاکٹر صفی اللہ مہیسر، راجیش جے پال، عبدالمالک میمن، سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے ہفتے کا آغاز 24 اپریل تسے کیا جائے گا جو 30 اپریل تک جاری رہے گاجس میں محکمہ صحت کی ٹیموں مختلف بیماریوں جس میں پولیو، ٹی بی ، خناق، تپہ دق، کالی کھانسی، جھٹکے، یرقان، گودن توڑ بخار نمونیا، دست، پیچش سمیت دیگر بیماریاں شامل ہیں ان سے بچائوکے سلسلے میں بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے جس میں 2 سال سے تک کے بچے شامل ہوں گے جبکہ حاملہ خواتین کو جھٹکو ں کی بیماری سے بھی بچائو کے لیے ٹیکے شامل ہوں گے۔مقررین نے کہا کہ ان حفاظتی ٹیکوں سے کوئی نقصان یا صحت پر کوئی اثر نہیں ہوگا اس لیے معاشرے کے تمام افراد حفاظتی ٹیکوں کی ٹیموں سے ہر ممکن تعاون کریں۔