مزید خبریں

روس اور چین نے باہمی تجارت کے لیے ڈالر کا استعمال ختم کردیا

ماسکو(آن لائن)روس اور چین نے باہمی تجارت کیلئے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل طور پر ختم کردیا۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کی باہمی تجارت میں اب ایک ڈالر بھی استعمال نہیں کیا جاتا،اس وقت 90 فیصد سے زائد سودے دونوں ممالک کی قومی کرنسیوں میں کئے جاتے ہیں۔ سرگئی لاوروف نے مزید کہا
کہ مغربی ممالک کی جانب سے اسے روکنے کی مسلسل کوششوں کے باوجود روس اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون فعال طور پر ترقی کر رہا ہے۔