مزید خبریں

ارجنٹائن کی درخواست پر انٹرپول کا ایرانی وزیر داخلہ کی گرفتاری کیلیے ریڈ الرٹ

بیونس آئرس(صباح نیوز)ارجنٹائن کی درخواست پر انٹرپول نے ایرانی وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ارجنٹائن کی وزارت خارجہ نے منگل کو انٹرپول سے کہا ہے کہ 1994 میں بیونس آئرس میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر ہونے والے بم دھماکے کے کیس میں ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی کو گرفتار کیا جائے، جس میں 85 افراد مارے گئے تھے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر احمد وحیدی پاکستان اور سری لنکا کا دورہ کرنے والے ایرانی وفد کا حصہ ہیں اور انٹرپول نے ارجنٹائن کی درخواست پر ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔اس بیان میں کہا گیا کہ ارجنٹائن نے ان دونوں حکومتوں سے بھی وحیدی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔12 اپریل کو ارجنٹائن کی ایک عدالت نے 1994 میں بیونس آئرس میں اے ایم آئی اے یہودی کمیونٹی سینٹر پر حملے اور اس سے دو سال قبل اسرائیلی سفارت خانے پر بم حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔ اسرائیلی سفارت خانے پر حملے میں 29 لوگ مارے گئے تھے۔