مزید خبریں

کے4منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4منصوبے سے بھی پانی نہیں مل پائے گا۔فراہمی آب کے لیے شہر میں پانی کی لائنوں میں مزید پانی لینے کی گنجائش نہیں ہے جب کہ واٹر سپلائی کی نئی لائنیں بچھانے کا ٹینڈر تک شروع نہیں ہوا۔ شہر میں نیا واٹر سسٹم لانے کے لیے اگر آج کام شروع ہوا تو 2027ء تک تکمیل ہو گی۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے فور پروجیکٹ میں تاخیر کا ذمے دار وفاق کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی منظوری میں تاخیر کی جاتی
ہے لگتا ہے وفاق چاہتا ہے کراچی کو پانی کی ترسیل کا کام کھٹائی میں پڑا رہے تاکہ وہ پوائنٹ اسکورنگ کر سکے کہ پیپلزپارٹی نے کام نہیں کیا۔مرتضیٰ وہاب نے شکوہ کیا کہ لاہور کے لوگوں کے کام ہو جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے کراچی کے معاملات پر وہ تیزی نظر نہیں آتی شہباز شریف لاہور نہیں پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ دوسری جانب واٹربورڈ حکام کا کہنا ہے کے فور کا منصوبہ مکمل ہو بھی گیا تو کراچی کو پانی 3 سال بعد ہی مل پائے گا کیونکہ موجودہ لائنوں میں مزید پانی لینے کی گنجائش ہی نہیں تاحال نئی لائنیں بچھانے کا ٹینڈر بھی نہیں ہوا۔