مزید خبریں

بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید احمد کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ہائی کورٹ میں شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر سندھ ، اسلام آباد و دیگر شہروں میں درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ اسٹیٹ کونسل نے تھانہ موچکو میں درج ایف آئی آر پڑھی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ یہ بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟ اس میں مدعی کون ہے،ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، بس یہ لکھا ہے بلاول کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے گئے، جو الفاظ رپورٹ میں بتائے وہ ایف آئی آر میں نہیں، آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاں سے یہ الفاظ لیے، تفتیشی صاحب بتائیں یہ بلو رانی والے الفاظ کہاں ہیں، ثابت کریں کہ غیر اخلاقی کیاہے،ایف آئی آر اور 161 بتائیں، یہ وقوع ہی اسلام آباد میں ہواہے، بیان یہاں دیا مقدمہ کراچی میں کیسے؟، بے نظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہوئیں،کراچی میں مقدمہ ہوگا کیا؟تفتیشی افسر نے بتایا کہ یو ایس بی موجود ہے،یوٹیوب پر ویڈیو موجودہے،9 لاکھ سے زائد ویوز ہیں۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے تھانہ موچکو ، لسبیلہ اور اسلام آباد میں درج مقدمات کے اخراج کی درخواست دائر کررکھی ہے۔